اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ برونائی دارالسلام پاکستان کا انتہائی قریبی اور بااعتماد دوست ہے۔ باہمی تعلقات میں مزید گہرائی کےلئے تن دہی سے کام کرنے کے ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات گذشتہ روز برونائی دارالسلام میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر میجر جنرل (ریٹائرڈ) طارق رشید خان سے گفتگو کے دوران کہی۔ صدر نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ برونائی کےساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان اور برونائی میں د فاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برونائی میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ برونائی کو افرادی قوت کی ضرورت ہے جس میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جن شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ان میں تعلیم ، تعمیری اورانرجی کی شعبے زیادہ اہم ہیں۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں تجارت جس قدر زیادہ ہو گی ، اسی قدرتعلقات مضبوط ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کے آغاز پر بھی غور کیا جائے۔ ہمارے سفارتکاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے امیج کو دنیا میں بہتر بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
صدر ممنون