لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ آٹھ ہفتوں سے کرفیو نافذ اور ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا آٹھ لاکھ بیس ہزار بھارتی فوج نوے لاکھ کشمیریوں پر روزانہ مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے۔ مگر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا، پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کر سکیں گے۔۔
حافظ سعید
’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ‘پالیسی کی بنیاد بنے گا تو بڑا کردار ادا کر سکیں گے: حافظ سعید
Sep 02, 2016