وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی اوآر میں ہے: اعتزاز احسن

اہور(وقائع نگار خصوصی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہو گا اور وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی آرز میں ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ سینیٹر اعتراز احسن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے چار کروڑ پاو¿نڈ سے زائد کا سودا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیپرا رولز سے بچنے کیلئے ترکی سے معاہدے کرتی ہے تاکہ بولی نہ لگانی پڑے۔ ان کے بقول ترکی کی کئی کمپنیاں بیشتر ممالک میں بلیک لسٹ ہیں۔ اعتراز احسن نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت میں گلو بٹوں کا کچھ نہیں کیا۔ اعتراز احسن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ مسلم لیگ ن کے پاس جلد انتخابات کرانے کا صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری بہت ضروری ہے اور یہ آئینی تقاضہ ہے ۔
اعتزاز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...