کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم الطاف حسین ہے۔ الطاف حسین اپنی زندگی میں کسی کو پارٹی نہیں چلانے دیں گے۔ فاروق ستار کے ساتھ بیٹھے لوگ 90 فیصد الطاف حسین سے رابطے میں ہیں۔ آج گرنے والی دیوار کو بچانے والا تباہ ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں لوگ ایم کیو ایم کو دفن کر دیں گے۔ کراچی اور حیدرآباد کی دو نسلیں تباہ کر دی گئیں۔ فاروق ستار ”را“ کے ایجنٹ نہیں‘ ان کو پتہ ہے الطاف حسین ایجنٹ ہیں۔ رینجرز کے ایکشن سے ان کا ووٹ کم نہیں زیادہ ہوگا۔ اختلاف ہوتے ہیں‘ ان کو دشمنی میں لانا غلط ہے۔
مصطفی کمال
الطاف اپنی زندگی میں کسی کو پارٹی نہیں چلانے دیں گے: مصطفی کمال
Sep 02, 2016