اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک کا ستیاناس کرنے والوں کے خلاف دھرنا نہیں دیا پرویز مشرف نے وطن فروشی کرکے امریکہ سے اربوں ڈالر کمائے اس کا حساب کون لے گا؟ علاوہ ازیںسینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔ مری میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھے پاکستانی کےلئے ضروری ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ نہ ڈالے، عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں، وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور ہم سڑکیں بناتے رہے، کل 3تاریخ کودھرنا دینے والے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کررہے، 2013 میں پاکستان مسائل کی دلدل میں گھرا ہواتھا، وزیر اعظم نواز شریف کو سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے 2013 کے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا؟۔پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جوبھی حکومت آئی ہم نے ان کوکام کرنےکاموقع دیا، ہم چاہتے تو 2013 میں خیبرپی کے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن سکتی تھی تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو خیبرپی کے میں اکثریت حاصل تھی۔ ہم نے بلوچستان اور سندھ میں بھی دیگر جماعتوں کو موقع دیا۔ امن کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی، تمام سیاسی جماعتیں مل کر ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاکستان کےلئے قدم اٹھائیں۔ الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے سڑکوں پرآکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا۔ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔
پرویزرشید