کراچی + بہاوپور (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) کراچی میں ایک اور کانگو کا مریض سامنے آ گیا جبکہ بہاولپور میں ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آ گئی۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔ 15 سالہ شاہد خان بنارس کا رہائشی ہے جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شاہد جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔
مریض سامنے آ گیا