میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک) وولٹا ریس کے گیارہویں مرحلے میں سائیکلسٹوں کو مختلف چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا۔ پھسلن والے ٹریک سائیکلسٹ کی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان ثابت ہو ئے۔ شرکاء نے سطح سمندر سے 2120 میٹر بلند فنشنگ لائن عبور کرنے کے لئے خوب محنت کی۔ کولمبیا کے میگول لوپز نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔