عید کی خوشیوں میں کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں: عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوٖۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ مسلمان اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کریں۔ عیدالاضحی کے ایام میں قربانی‘ اطاعت‘ فرمانبرداری اور صبر و استقامت کا درس دیتی ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر‘ برما‘ فلسطین و دنیا بھر کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں۔ قربانی کرنا سنت ابراہیمی ہے۔ عشرہ ذوالحج میں تکبیرات کثرت سے پڑھنی چاہئے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پوری زندگی آزمائشوں اور اللہ کی رضا کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں سے عبارت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک شاندار کردار کے طورپر پیش کیا ہے اور قرآن پاک میں ان کی قربانیوں کے تذکرے کئے تاکہ بعد میں آنے والے لوگ ان کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کریں۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنا محاسبہ کرے۔ اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط بنائے اور دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے۔ اللہ تعالیٰ جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ حضرت ابراہیم علیہ السلام والا اطاعت و فرمانبرداری کا جذبہ بھی مسلمانوں میں دیکھنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...