قصاب آج سے تین روز تک ’’وی آئی پیز‘‘

لاہور( این این آئی)قصابوں کو عید الاضحی کی مناسبت سے آج سے تین روز تک ’’ وی آئی پیز ‘‘ کا درجہ حاصل ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرلئے گئے ہیں ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ اس موقع پر قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...