لاہور (نیوز رپورٹر) عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران لیسکو نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اسی حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے سب ڈویژنز میں عملہ موجود رہے گا۔ دوسری طرف سب ڈویژنز کو اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ زیادہ تر انڈسٹری عید کی چھٹیوں کے دوران بند رہتی ہیں جبکہ باقی انڈسٹری کی بجلی عید کے دوران بند کر دی جاتی ہے۔ جس سے گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی جاتی ہے۔