نیروبی(اے این این)کینیا کی سپریم کورٹ نے رواں برس اگست میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔ الیکشن میں اوہورو کینیاٹا نے مخالف امیدوار رائلا اوڈنگا کو شکست دی تھی۔ اپوزیشن نے الیکشن کے نتیجے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے موجودہ صدر اوہورو کینیاٹا کے الیکشن نتائج کے مطابق دوبارہ صدر منتخب ہونے کو کالعدم قرار دے دیا اوار ساٹھ دنوں کے اندر اندر نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا۔