واشنگٹن( نوائے وقت نیوز) ٹیکساس اور لوزیانہ کے بعد سمندری طوفان ہاروی اب مسی سیپی کے جانب بڑھنے لگا ہے۔ نیشنل ہری کین سینٹر نے سی سیپی میں8انچ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہوسٹن میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں کے بعد دھواں اٹھنے لگا، ہیوسٹن کے کئی حصے اب بھی زیر آب ہیں۔ دوسری جانب ٹیکساس میں طوفان تباہی کی داستان چھوڑ گیا، ٹیکساس کے سیلاب زدہ جنوب مشرقی علاقوں کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ہیوسٹن کے میئر نے اعلان کیا شہر کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
امریکہ : سمندری طوفان مسی سیپی کی جانب بڑھنے لگا، ہلاکتیں 50ہو گئیں
Sep 02, 2017