اسلام آباد(وقائع نگار)عےد الضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے لوگ اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہوگئے ہےں جس کے باعث اسلام آباد شہرخموشاں کا منظر پےش کررہاہے پردےسےوں کے گھروں کو روانہ ہونے کے باعث وفاقی درالحکومت کی سڑکوں پر گاڑےاں نہ ہونے کے برابر ہےں جبکہ شہر کی گلےاں سونی سونی ہوگئی ہےں ۔ عےد قربان کی طوےل چھٹےوں کے باعث اسلام آباد گزشتہ روز جڑواں شہروں کے بس اڈوں پر لوگوں کا رش رہا گاڑےاں کم ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہاہے۔