عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے۔اسلام آباد میں پچیس سو اہل کاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے،شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جب کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سےقربانی کی کھالیں اکٹھی کرنےپربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔تھانوں میں تعینات اہل کاروں کے ساتھ ساتھ پولیس لائنز سے اضافی نفری اور سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت مساجد اور کھلے مقامات کے علاوہ جہاں جہاں عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے،انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا۔امن وامان کےقیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ رہنےاورداخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا گیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں سٹینڈ بائی رہیں جبکہ پولیس کےاعلی حکام اورریزروفورس کی جانب سےمختلف علاقوں میں گشت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن