سعودی عرب میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی رمی کا سلسلہ جاری رہا، حجاج کل تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے

Sep 02, 2017 | 17:43

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں عید الاضحی پر مذہبی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے،،، دوسرے دن مہمان نوازیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،،، دوسری طرف دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے دوسرے روز بھی رمی کا سلسلہ جاری رہا،،، دوسرے اورتیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکنِ اعظم شمار ہوتا ہے، بارہ ذی الحج کو حجاج غروبِ آفتاب سے پہلے منیٰ سے نکل جائینگے ۔ تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا حجاج پر واجب ہے، اسکے بعد حاجی مکہ روانہ ہوںگے، خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کریں گے اور مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔۔ سعودی حکومت کی جانب سے رمی کے دوران بھگدڑ یا کسی اور حادثے سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں