لندن (آن لائن) شہزادی ڈیانا کے 1986 میں خلیجی ممالک کے دورے کیلئے تیار کئے جانے والے برقعے کا ایک ڈیزائن رواں ماہ امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ نیلام کی جانے والی دوسری چیزوں میں لباس کے ڈیزائن اور کپڑے کے نمونے بھی شامل ہیں۔یہ اشیا شہزادی ڈیانا کے عروسی جوڑے کو ڈیزائن کرنے والی دکان ڈیوڈ اینڈ الیزبتھ امینوئلز سے حاصل کی گئی ہیں۔
شہزادی ڈیانا/ برقعہ