لاہور (خصوصی رپورٹر) خاتون اول بشریٰ عمران نے اپنی سہیلی فرح خان کے ساتھ دارالشفقت لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ انہوں نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات سمیت انتظامی امور کاجائزہ لیا۔ دارالشفقت کے ایک بچے کی بیماری کا سن کر اسکی عیادت کی اور اسکے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات اپنے ذمے لے لئے۔ معلوم ہواہے کہ دوپہر کے کھانے کا بندوبست بھی خود خاتون اول نے کرایا تھا۔ انہوں نے داتا دربار پر بھی حاضری دی۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں سے مل کر روحانی اطمینان ہوتا ہے۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ جوپروٹوکول کے لوگ تھے انہیں منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں ہی بیٹھیں میں چاہتی ہوں کہ ان بچوں کے ساتھ پیار کروں، ان کے ساتھ بیٹھوں اور ان کے ساتھ کھانا کھاﺅں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ انجمن حمایت اسلام کے اعزازی سیکرٹری فنانس نے وزیراعطم کے نام خط بشریٰ بی بی کو پیش کیا جس میں کہا گیا کہ اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے ملتان روڈ پر انجمن حمایت اسلام کی دکانیں گرائی گئیں ، دکانوں کے کرائے کی رقم بچوں کی کفالت پر خرچ ہوئی تھی۔ انجمن حمایت اسلام نے خالی پیٹ پلاٹ پر پلازہ بنانے کا منصوبہ شروع کیا۔ ایک سال سے پلازہ کی تعمیر کی منطوری نہیں دی جا رہی۔
بشریٰ بی بی / دورہ