لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کو احتساب قرار دیکر کسی کی سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، عام انتخابات سے قبل جو صورتحال بنائی گئی اسکے باوجود عوام نے ہم پر اعتماد کیا۔ عوام کے ساتھ رشتہ ختم نہیں کیا جا سکتا انشاءاللہ جلد اچھا وقت بھی آئیگا۔ عمران خان نے جو 100 روزہ پلان دیا ہے، اپوزیشن اس پر نظر رکھے گی ور عوام کو مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کی دعوت دیتی رہے گی۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران واضح ہو گیا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 12 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی۔ ہم جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عمران خان نے عوام سے وعدے کئے ہیں اور اب وہ ڈلیور کر کے دکھائیں۔ مقررہ وقت کے بعد 100 روزہ پلان پر بھرپور پریس کانفرنس کی جائے گی۔ مشکلات سلانے یا دبانے کیلئے نہیں آتیں بلکہ جگانے کیلئے آتی ہیں۔ عمران خان گزشتہ انتخابات کے بعد دھاندلی پر احتجاج کرتے رہے ہیں اب خاموش کیوں ہیں؟ علاوہ ازیں شہبازشریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کرکے صدارتی اور ضمنی انتخابات سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف
100 روزہ حکومتی پلان پر نظر رکھیں گے‘ انتقام کو احتساب قرار دیکر کسی کی سیاست ختم نہیں کی جا سکتی : شہبازشریف
Sep 02, 2018