پاکستان کی تعریف کرنے پر بھارتی کانگرس کی رکن پارلیمنٹ دیویاسپندنا کو بغاوت کے مقدمے کا سامنا

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون سیاست دان کو پاکستان کے عوام کی تعریف کرنے پر بغاوت کے مقدمے کا سامنا ہے۔اداکاری کی دنیا سے سیاست کے میدان میں آنے والی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ دیویا سپندنا نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔رامیا کے نام سے معروف دیویا سپندنا نے پاکستان کو اچھا ملک قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام گرم جوش ہیں اور بیرون ملک سے آنے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں۔اس بیان پر ایک مقامی وکیل نے دیویا سپندنا کے خلاف انڈین پینل کوڈ میں برطانوی دور کی دقیانوسی شق کے تحت بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر کردی۔
بھارتی اداکارہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...