لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے اختیارات سے تجاوز اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ملوث وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے اور انہیں 11 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دوران سماعت فواد حسن فواد اپنی بیماری کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ کو حراست میں کوئی تکلیف تو نہیں؟ قید تو قید ہوتی ہے مگر کیا آپ کو طبی سہولیات میسر ہیں، جس پر فواد حسن فواد نے کہا کہ 30 سال سے کمر درد میں مبتلا ہوں۔ نیب حراست میں ادویات مل رہی ہیں مگر خدشہ ہے کہ شوگر نہ ہو جائے۔ عدالت میں پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ فواد حسن فواد سے تفتیش کے دوران کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیرا گون کو ٹھیکہ نہیں دیا احد چیمہ کے ریفرنس میں فواد حسن فواد کا ذکر نہیں، تاہم عدالت نے نیب حکام کی استدعا پر فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی۔
فوادحسن فواد