48 افراد کو گیسٹرو ہو گیا 11 مقامات سے ڈینگی لاروے برآمد‘ تلف کر دیا

ملتان (وقائع نگار) گیسٹرو سے متاثرہ 48 مریضوں کو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لئے لایا گیا ہے جن میں سے 38 کو طبیعت سنبھلنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔ نشتر ہسپتال میں 12 چلڈرن ہسپتال کمپلیکس میں 21 ‘ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں 15 مریضوں کو لایا گیا۔ محکمہ صحت کی ڈینگی مار ٹیموں نے شہر کے 11 مقامات سے ڈینگی لاروے برآمد کر کے ان کو تلف کردیا ہے بوسن زون سے 4‘ موسیٰ پاک زون سے 3‘ شیر شاہ زون سے 2‘ شاہ رکن عالم زون سے 2 لاروے برآمد کر کے ان کو تلف کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن