چلی میں کیتھولک کلیسا سے متعلق جنسی زیادتی کے کیسزکی تعداد119تک پہنچ گئی :استغاثہ

سانتیاگو(آن لائن)چلی میں کیتھولک کلیساکے ملوث ہونے سے متعلق جنسی زیادتی کے کیسزکی تعداد119تک پہنچ چکی ہے ،یہ بات ریاستی استغاثہ دفترنے گزشتہ روزکہی ہے ۔ 1960ء کے بعدسے مجموعی طورپر167بشپ،پادری چرچ کے ملازمین اس وقت جنسی زیادتی سے متعلق کیسزمیں زیرتفتیش ہیں ۔ استغاثہ دفترنے ایک بیان میں کہاکہ کیتھولک چرچ کے ارکان کی جانب سے جنسی جرائم میں تحقیقات کی تعداداب 119کیسزتک پہنچ چکی ہے ۔ استغاثہ نے ابتدائی طورپرعندیہ دیاتھاکہ 38کیسزان کی تحقیقات جوجولائی میں شروع ہوئی تھیں ،کے ابتدائی ہفتوں میں کھولے گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن