لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام نے سابق دورحکومت کے بعض مبینہ کرپشن سکینڈلز کے بارے میں نیب کو انکوائری کے لئے خط لکھ دیا ،خط میں منظورِنظرافراد کو بھاری معاوضوں اور مراعات نوازنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، سابق دور میں ناقص کوالٹی کے 18 سو ہارس پاور ویگن یکطرفہ بڈ میں خریدے گئے، ناقص ویگنوں کی خریداری کے ذمہ دار سی ایم ای عدنان شفیع اور اے جی ایم عنصر خان ہیں، 58 چینی لوکو موٹو بھی سنگل بڈ میں خریدے گئے ،ن کی خریداری کے ذمہ دارسی ایم ای مبین الدین ، طارق خان اور جی ایم ٹیکنیکل شاہد ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریلوے حکام نے سابق دورِحکومت کے بعض مبینہ کرپشن اسکینڈلز کے بارے میں نیب کو انکوائری کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ سابق دورِحکومت میں خریدے گئے چینی انجنوں کی مرمت کا کام ایک دوسری چینی کمپنی کو دیا گیا، یہ ٹھیکہ دینے میں موجودہ اورسابق چئیر پرسن ملوث ہیں۔ 30 مختلف ریلوے ٹریکس کی مرمت کا کنٹریکٹ 30 ارب روپے میں ایک ہی کنٹریکٹر وارث انٹر نیشنل کو دیا گیا، اس کے علاوہ ریلوے میں بعض منظورنظرافراد کو بھاری معاوضوں اور مراعات سے نوازا گیا۔نیب کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا کہ ریلوے کیدرجنوں پلاٹس لیز پرآئل کمپنیوں اور بااثر شخصیات کو اونے پونے داموں دیا گیا جبکہ خط میں امریکا سے خریدے گئے 4 ہزار ہارس پاور کے 55 لوکو موٹیو کا بھی ذکر ہے۔
ریلوے حکام کا سابق دور حکومت کے مبینہ کرپشن سیکنڈلز کی انکوائری کیلئے نیب کو خط
Sep 02, 2018