60 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو مسترد کردیا،مواخذے کی حمایت

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں 60 فیصد شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو نامنظور کردیا ہے جبکہ نصف کے قریب شہریوں نے ان کے مواخذے کی حمایت کی ہے۔امریکا کے 36 فیصد عوام نے ٹرمپ کی صدارتی کارکردگی کو قبول کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حوالے سے حالیہ سروے 26 اگست سے 29 اگست کے دوران ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب ٹرمپ کے صدارتی مہم کے سابق چیئرمین پال مینافورٹ کو ٹیکس اور بینک فراڈ میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خواتین کو خاموش کرنے کے لیے رقم ادا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔سروے میں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ایک ہزار 3 شہریوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔اس سروے میں حصہ لینے والے 49 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ کانگریس کو ان کے خلاف مواخذہ کرنا چاہیے جبکہ 46 فیصد نے اس بات سے اختلاف کیا۔امریکی شہریوں کے 36 فیصد کو یقین ہے کہ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ ساز باز کرنے کے حوالے سے ہونے والی تفتیش میں خصوصی وکیل رابرٹ میولرز کے کام میں مداخلت کی کوشش کرکے انصاف کی راہ میں حائل ہوئے ہیں۔اسی سروے میں 35 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ صدر نے اس طرح کی مداخلت کی ہے جبکہ ٹرمپ نے اس سروے کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...