پشاور (بیورو رپورٹ) پشاو رپیڈ بس ٹرانزٹ( بی آر ٹی) پر پہلا سائیکل ٹریک بچھا دیا گیا ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرو منصوبے کے ساتھ سائیکل ٹریک بنایا جارہا ہے، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بی آر ٹی منصوبے میں سائیکل ٹریک کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ، حکومت کے اعلان کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میںسٹرک کے دونوں اطراف میں سائیکل ٹریک کیلئے مخصوص جگہ مختص کی گئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ سائیکل ٹریک کیلئے ریچ ٹو میں خیبر بازار سے ڈبگری تک پلرز پرپر ڈبل سٹوری پل بنایا جا رہا ہے ، خیبر بازار سے ڈبگری تک ڈبل پل کے کچھ حصوںمیں سائیکل ٹریک بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پشاور ریپڈ بس منصوبے کیساتھ سائیکل ٹریک بنا دیا گیا
Sep 02, 2018