پشاور/لنڈی کوتل(بیورورپورٹ+ نامہ نگار) پشاور اور لنڈی کوتل میں کانگو وائرس سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک متاثرہ شخص کو پشاور ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا ۔جاں بحق ہونے والے 45 سالہ عبدالخالق ولد خان بابا کا تعلق پشاور کے علاقے گل برگ سے تھااور مویشیوں کا بیوپاری تھا۔ تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ پیروخیل میں 20 سالہ سلمان کی موت کانگو وائرس سے ہوئی۔