واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی سینٹر جون میک مکین کی آخری رسومات میں اوباما، بش سمیت سرکاری حکام نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق صدور اوباما اور جارج بش نے تاثرات دیتے کہا ہمیں بہتر صدر بنانے میں میک کین نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ ہمارے دوست، جنگجو اور محب وطن تھے۔ انہوں نے امریکہ اور سینٹ کو بہتر بنانے کے لئے بھی کردار ادا کیا۔ جب واشنگٹن کے نیشنل کیتھڈرل میں میک کین کے جنازے کی رسومات جاری تھیں عین اس وقت ٹرمپ کا موٹر کیڈ ریاست ورجینیا میں نیشنل گالف کلب پہنچا۔ آنجہانی کی آخری خواہش تھی ٹرمپ ان کی آخری رسومات میں شرکت نہ کریں۔
سینیٹر مکین نے ہمیں بہتر صدور بنایا: اوباما، بش، آخری رسومات میں شرکت
Sep 02, 2018