جنوبی کوریا کے خصوصی سفیر کا شمالی کوریائی دور امن مذاکرات میں تعطل کو دورکرنے کی کوششیں

Sep 02, 2018

پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریاکے صدر مْون جَے اِن کا خصوصی ایلچی ہمسایہ ریاست شمالی کوریا کا دورہ اگلے ہفتے کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر مون کی اس سفارتی عمل سے یہ کوشش لی گئی ہے کہ اگلے مہینے کی ممکنہ سمٹ کے انتظامات کے علاوہ مختلف مذاکراتی معاملات میں پیدا شدہ تعطل ختم کیا جا سکے۔ جنوبی کوریائی صدر کے سفیر کا دورہ ایسا وقت میں پلان کیا گیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے پیونگ یانگ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں