حجامہ سے 2 سو بیماریوں کا علاج ممکن ہے: بلال احمد

Sep 02, 2018

لاہور( نیوزرپورٹر)حجامہ سنّت طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے 200سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے حجامہ ہمسایہ ملک چین کا قومی طریقہ علاج بھی ہے ۔ حجامہ میں عطائیت نہیں ہو سکتی۔ حجامہ کرنے والے معالج کو اناٹومی و فزیالوجی کا علم ہونا بہت ضروری ہے ۔کیونکہ جسم کے بعض مقامات پر نروز جلد کی سطح کے بالکل قریب آ جاتے ہیں ۔جن کو کٹ لگنے سے ساری عمر کی معذوری ہو جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار میڈیکل حجامہ تھراپسٹ ڈاکٹر بلال احمد گولڈ میڈلسٹ نے پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم اینڈ ریسرچ سنٹر لاہورکے زیر اہتمام حجامہ کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل میؤ اور حاجی محمد انور بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنّت طریقہ علاج سے بلڈ پریشر ، ٹینشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد ، ہڈیوں کا درد ، گھٹنوں کا درد ، سر درد ، مائیگرین ، معدہ کی بیماریوں ، بواسیر ، مردانہ بانجھ پن ،او ر خطر ناک امراض میں مبتلا ہزاروں مریض اس مبارک طریقہ علاج شفاء یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں