کیلیفورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک عجائب گھر کے مالک نے کہا ہے کہ اس نے ٹائیٹنک کے جہاز کے ایک آنجہانی مسافر کے کپڑوں سے برآمد ہونے والی جیبی گھڑی 57500ڈالر میں نیلام میں فروخت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گھڑی سینائی کنتور نامی مسافر کی تھی جو اپریل 1912ء میں اپنی اہلیہ میریام کیساتھ سفر کررہا تھا۔ اسکی اہلیہ توبچ گئی لیکن کنتور 34سال کی عمر میں ہی اس جہاز کے ساتھ ڈوب گیا۔