آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم شام/رات کے اوقات میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانولہ، سرگودھا اور ژوب ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی اور قلات ڈویژنز، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد 26، پشاور(ائیرپورٹ 12، سٹی 01، چراٹ 06، کوہاٹ، سیدو شریف05، رسالپور 01،پنجاب:راولپنڈی(چکلالہ07)، مری 06، اسلام آباد (سید پور 04،زیروپوائینٹ03)،کشمیر:راولاکوٹ 01، بلوچستان: خضدار میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی 44،بھکر42، تربت، نور پور تھل اور ڈی ا?ئی خان 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن