نیا ڈومسیٹک سٹرکچر کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کا باعث بنے گا:شیخ محمد ابراہیم‘واصف زمان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین کینن کرکٹ شیخ محمد ابراہیم اور گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صدر واصف زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین اور ڈومیسٹک سٹرکچر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ نے کرکٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے نیا ڈومسیٹک سٹرکچر بہتری کی جانب گامزن کرنے کا باعث بنے گا اور اس سسٹم میںجو کھلاڑی کارکردگی دکھائے گا وہی آگے جائیگا۔نئے سٹرکچر سے کھلاڑی کلب کرکٹ سے پرفارم کرکے اوپر آئینگے ۔ معاوضوں میں اضافہ کیا ہے وہ بہت احسن اقدام ہے اس کیساتھ بورڈ حکام کو چاہیئے کہ وہ کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشننز کی سطح پر بھی سرمایہ کاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن