لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں محسن خان کو سونپے جانے کا امکان۔ مصباح الحق ہیڈ کوچ ،وقار یونس باولنگ کوچ جبکہ ڈین جونز کو بھی کوچنگ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پینل نے اس حوالے سے حتمی فہرست تیار کر لی ہے جسے چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن خان کو پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار نے پی سی بی ہیڈ آفس مدعو کیا جس کے بعد انھیں کوچنگ کی بجائے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بنانے کی آفر دی گئی تھی جسے انھوں نے رد کر دیا گیا ۔
پی سی بی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں محسن خان کو سونپے جانے کا امکان
Sep 02, 2019