کوپان(آئی این پی ) وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں ایک اور صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صحافی کا نام ایڈگر خوئل اگیلار بتایا گیا ہے اور اسے گولی کوپان نامی شہر میں ماری گئی۔ مقتول صحافی کا تعلق ایک ٹیلی وژن نیوز چینل سے تھا۔ ہنڈوراس کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ کے مطابق سن 2001 کے بعد یہ اناسویں صحافی کی ہلاکت ہے۔