اسلام آباد( آن لائن) مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان اورامریکا کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک اف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 373.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں امریکا کو پاکستانی برا?مدات کا حجم 328.09 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان اورامریکا کے باہمی تجارتی حجم میں اضافہ
Sep 02, 2019