واشنگٹن(آن لائن)امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال افغان امن پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹر فور اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جانب سے کشمیر پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ 'بھارت کے افغانستان کے لیے ارادوں پر پاکستان دہائیوں سے تشویش کا اظہار کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں موجودہ حالات و واقعات سے اسلام آباد میں اپنے پڑوسیوں کے لیے عدم اعتماد پیدا ہوگا'۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 'پاکستان طالبان کے ساتھ امریکا افغان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کشمیر تنازع سے پاکستانی وسائل اور سیاست افغانستان سے دور ہی نہیں ہوگی بلکہ اس سے امریکا کی جانب سے بھارت میں مداخلت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے'۔افغان امن مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں اور امریکا اور طالبان وفود معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دوحہ میں ملاقات میں نویں ملاقات کر رہے ہیں تاہم دوحہ سے ملنے والی رپورٹس میں نشاندہی کی گئی ہے واشنگٹن یکم ستمبر تک معاہدہ نہیں کرسکے گا جس کی اسے امید تھی۔اس تاخیر سے پاکستان کو موقع مل جائے گا کہ وہ طالبان کو امریکا کے ساتھ مشغول رکھے۔واشنگٹن کو بھی امید ہے کہ اسلام آباد طالبان کو افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے رضامند کرنے کی امید رکھتا ہے۔