نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھار ت نے ماضی میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی کسی پر حملہ نہیں کرے گا تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے وزارت خارجہ اور انڈین سکول آف بزنس کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت امن و محبت والا ملک ہے اور یہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان ہے،ہر کسی کو خوش رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی وسیع بنیادی پالیسی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرے۔
کسی ملک پر حملہ نہیں کرینگے، اندرونی معاملات میں مداخلت پر مناسب جواب دینگے: بھارتی نائب صدر
Sep 02, 2019