بھارت میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا

Sep 02, 2019

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی موقف مسترد کر دیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی طور پر حل ہونا چاہئے۔ امید کرتے ہیں کہ کشمیر میں جلد امن اور معاشی ترقی ہوسکے۔ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں لوگوں کا تحفظ کیا جائے۔

مزیدخبریں