اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا مقام جیل ہے اور وہ وہیں پر ہی ہیں۔ دو روز قبل آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے ڈاکٹروں نے بتایا ہے ہم پر بہت دباؤ ہے اس لئے آصف زرداری کو دوبارہ جیل بھیج رہے ہیں۔ ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا آصف زرداری کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرتا ہے حکومت نہیں‘ زرداری صاحب کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہی جیل منتقل کیا گیا۔ اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا یہ ہو نہیں سکتا کہ حکومت میڈیکل بورڈ کے برعکس فیصلہ کرے۔
آصف زرداری کا مقام جیل ہے اور وہ وہیں پر ہیں: وزیر داخلہ
Sep 02, 2019