راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) محرم الحرام کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے سی پی او محمد فیصل رانا اتوار کے روز شہر اور کینٹ کے دورے پر نکل پڑے روایتی اور لائسنسی پروگراموں میں شریک ہونے والے عزاداروں کی جسمانی چیکنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کی،مجالس کے مقامات کی آغاز سے قبل سرچنگ لازمی قرار دے دی انہوں نے ضلع کے تینوں پولیس ڈویژنوں راول،صدر اورپوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں ہونے والے راویتی اور لائسنسی پروگراموں کی سیکورٹی چیک کی،سی پی او سیکورٹی چیکنگ کے پوائنٹ پر 15/20منٹ رکتے ،روایتی اور لائسنسی پروگراموں میں شریک ہونے والے عزاداروں کی جسمانی چیکنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کرتے،خواتین عزاداروں کی چیکنگ خصوصی تعینات کی گئی لیڈیز پولیس کرتی سی پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے جہاں پر روایتی اور لائسنسی پروگرام منعقد ہونا ہوں ان مقامات کی پروگراموں کے آغازسے قبل گراس روٹ لیول تک جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے سر چنگ کی جائے حساس مقامات پر مجالس کے مقامات کے اردگرد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں۔،تمام پروگراموں کی ریکارڈنگ کی جائے اگر کوئی مقرر کسی بھی حوالے سے قابل اعتراض،شرانگیزی یا مذہبی منافرت پر مبنی گفتگو کرے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے اس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ،جس پروگرام میںکوئی قانون شکنی ہو گی اس کے منتظمین کے خلاف بھی بھر پور قانونی کارروائی ہو گی سی پی او نے کہا کہ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کو مقررہ وقت میں شروع ہو کر ختم ہونا چاہیے جبکہ کسی بھی غیر قانونی پروگرام کا سوال پیدانہیں ہوتا۔