مجھے امید ہے کہ آپ میں سے ہر ایک اپنے اپنے دائرہ عمل اور اپنی اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوگا۔ مجھے آپ سے صرف یہ کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کیجئے۔ اگر آپ اپنی جگہ عزم صمیم اور جوش و خروش سے آغاز کریں گے تو مجھے امید ہے کہ آپ اپنی قوم کی زبردست خدمت سرانجام دے سکیں گے۔
(افسران حکومت سے خطاب‘ پشاور 14- اپریل 1948ئ)