بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈائون شروع، ڈپٹی کمشنروں کو حکم نامہ جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ڈپٹی کمشنروں کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کی بھی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں اور خفیہ معلومات کسی طور پر بھی متعلقہ لوگوں سے شیئر نہیں کریں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن