جنڈانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک نمبر 65/db میں حنیف کراچی بریانی والے کے گھر المناک سانحہ میں بیوی اور جوان بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز محمد آصف اور اس کی والدہ کے درمیان معمولی بات پر تو تکرار ہوگئی، اس صدمے میں ہارٹ اٹیک سے ماں موقع پر جاںبحق ہوگئی جبکہ فوری بعد سولہ سالہ آصف نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ لایا گیا جہاں سے اسے بھکر ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔ یوں ماں بیٹا دونوں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے گائوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔
جنڈانوالہ: معمولی تلخی پر ماں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق، بیٹے نے خودکشی کرلی
Sep 02, 2019