ہانگ کانگ (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی ہوائی اڈے میں جمع ہو گئے ہیں۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق پولیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہوائی اڈے کو آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ تین ہفتے قبل بھی جمہوریت نواز مظاہرین ہوائی اڈے کی عمارت میں داخل ہو کر احتجاج کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے فضائی آمدو رفت کو دو دنوں کے لیے روکنا پڑا تھا۔