کائونٹر ٹیررازم فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار زخمی

Sep 02, 2019

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکٹر جی ایٹ میں کائونٹر ٹیریرزم فورس کے اہلکاروںکی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری پمس منتقل کردیا گیا آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے فائرنگ میں ملوث دونوں سی ٹی ایف اہلکاروں کو معطل کردیا واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بنا دی گئی ایڈیشنل ایس پی ذیشان حیدر اور ڈی ایس پی سی ٹی ایف محفوظ کیانی بھی ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم 24 گھنٹے میں غلطی کا تعین کرکے رپورٹ آئی جی کو پیش کرے گی زخمی اہلکاران مصطفی گجر اور امریز شاہ پمس میں زیر علاج ہیں ۔

مزیدخبریں