نیب آزاد ہے تو حکومتی اتحادیوں کے کیس کیوں نہیں کھلتے: نثار کھوڑو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر سے ایک اور آرڈیننس نکلوا کر 300 ارب کے قرضے معاف کرا دیئے ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ نیب کو آزاد کر دیا ہے لیکن حکومتی اتحادیوں کے کیسز نہیں کھلتے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنایا جس میں لوگ کراہ اٹھے ہیں، عمران خان نے صدر سے ایک اور آرڈیننس نکلوا کر 300 ارب کے قرضے معاف کرا دیئے ہیں لیکن زمینی حقائق سے بے خبر حکمران دوسروں پر وار کرکے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت الیکشن کمیشن کی خود مختاری کو سمجھتی تو دو ممبران کیلئے نوٹیفکیشن نہیں نکالا جاتا، یہ نہیں معلوم کہ الیکشن کمشن کو کب تک رہنے دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...