اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بڑے صنعتی گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ حکومت نے بیک ڈور سے آرڈیننس لاگو کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعت کاروں کو 200 ارب سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دینا غلط فیصلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو ہزار ارب سے چار ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ ٹیکس کی رقم بجٹ اور فنانس بل کے ذریعے لگائی گئی تھی ہمیں عدالتی لڑائی میں الجھایا گیا۔ اس کے باوجود ملک کی ترقی 5.8 فیصد تک لیکر گئے۔