سعودی عرب سے ڈی پورٹ مزید 260 پاکستانی ملتان پہنچ گئے

Sep 02, 2019

ملتان (کرائم رپورٹر) سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے مزید 260 پاکستانی گزشتہ روز ملتان ائر پورٹ پر پہنچ گئے۔ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے جدہ سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی پرواز ملتان ایئر پورٹ پہنچی۔ تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے پوچھ گچھ کے بعد تمام افراد کو جانے کی اجازت دیدی۔

مزیدخبریں