بھارت میں اقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے ، منموہن سنگھ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی معیشت میں گراوٹ پر مودی حکومت پر شدید تنقید کرژتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کے سبب یہ آج کساد بازاری سے لڑ رہی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کااقتصادی بحران بدانتظامی کا شکار ہوا ہے۔ حکومت کو کسی طرح کی سیاست کئے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن