یوم عمرفاروق ؓپراہلسنّت والجماعت کا مدح صحابہؓ جلوس

کراچی (سٹی نیوز) امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓکے یوم شہادت پرعام تعطیل نہ کرنے اوراسے سرکاری سطح پرنہ منائے جانے کیخلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت حسب سابق لسبیلہ چوک سے شامزئی چورنگی تک عظیم الشان ’’مدح صحابہؓ‘‘مطالباتی جلوس نکالاگیا،جس میں ہزاروں کی تعدادمیںمختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی،سیدمحی الدین شاہ،مولاناعادل عمر،مولاناشکیل فاروقی، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری و دیگر نے کہا کہ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، سیدناعمرؓ کے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کو قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم ؐنے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا،قائدین اہلسنّت نے اس موقع پرسندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباداوراندرون سندھ اہلسنّت رہنمائوںکے گھروںپرچھاپوںاورمدح صحابہ جلوس پرپابندی کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف اقلیتوںکوبے لگام چھوڑکردوسری طرف اکثریتی طبقے کومسلسل دبائو میںرکھنے اوران کے گھروںپرچھاپے،چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کے منفی اثرات ہوںگے،سندھ حکومت ایک مخصوص طبقہ کونوازنے کیلئے متعصبانہ،غیرآئینی اورغیر جمہوری ہتھکنڈوںسے بازآجائے،متعصبانہ فیصلے ہم کبھی بھی

ای پیپر دی نیشن